Featured Post

بداية المتعلم: کلمے، دعائیں، وضو، غسل اور نماز

  Click here to read/download (PDF) بسم الله الرحمن الرحيم اسلام کے کلمے کلمۂ طیبہ لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُو ْ لُ ال...

Sunday, March 19, 2023

روزہ اور تقویٰ

روزہ اور تقویٰ

حضرت مولانا اسرار احمد قاسمیؒ

      لیجئے رمضان المبارک  پیارہ مہینہ رخصت ہوا تراویح کی لمبی لمبی قطاریں شب بیداریاں، تہجد گذاریاں، تسبیح وتہلیل سے معمور راتیں جا چکیں، نہ وہ جھمیلے ہیں اور نہ وہ مقدس چہل پہل ہے۔ کیا روزہ اور رمضان کی غرض وغایت صرف یہیں تک محدود تھی؟ نہیں نہیں ایسا ہر گز نہیں بلکہ اسلام نے اور قرآن عزیز نے روزہ کا مقصد روزہ کی غرض روزہ کا نتیجہ تقویٰ بتایا ہے، دوسرے معنی میں روزہ ایک ایسی انقلابی عبادت ہے جس سے ایک مؤمن کی زندگی کے دھارے مُنقلِب ہو جاتے ہیں، زندگی ایک زبردست انقلاب سے ٹکراتی ہے۔ اگر تمام شرعی قوانین کی رعایت کے مطابق تم نے یہ ماہ مقدس تمام کیا ہے تو یقین جانئے تمہاری رگ رگ میں خشیت الہی، ریشے ریشے میں خوف خدا، خون کے ہر ہر قطرہ میں اللہ کی یاد اس کی عظمت ومحبت جلوہ گر ہو چکی ہے، یقینا روزہ مؤمن کو ایک ایسی شاہراہ پر ڈال دیتا ہے کہ جس سے ایک بندۂ خدا عبدیت کے حقیقی مَدارِج  طے کر لیتا ہے اسے زندگی کی حقیقی معراج نصیب ہوتی ہے، سرمایہ زندگی ملتا ہے یہ وہ دائمی دولت اور لا زوال نعمت ہے جسکی بدولت ایک انسان کائنات ہست وبود میں ممتاز ہو جاتا ہے قرآن عزیز کا لفظ کتنا پیارا ہے کہ روزہ کا بدل تقویٰ ہے، ہمارا مقصد اس لفظ کی تشریح نہیں صرف اتنا بتائے دیتے ہیں کہ تقویٰ کے بعد ایک انسان کا مرتبہ کتنا عظیم ہو جاتا ہے مختلف طریق سے کتب احادیث میں یہ روایت بہت سی جگہ موجود ہے اور اِزالۃ الخفا صفحہ ۲۴۸ پر حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ نے یہ روایت یوں نقل فرمائی ہے یوم الجبل میں آنحضرت ﷺ اور چند صحابہ کسی پہاڑ پر چڑھے وہ پہاڑ لرزنے لگا حضرت عثمان غنیؓ فرماتے ہیں کہ آنحضرتؐ نے اپنا پائے مبارک پہاڑ پر مارتے ہوئے فرمایا اُسکُن اے پہاڑ تو ٹھہر جا، ساکن ہو جا، کیونکہ تیری پشت پر صرف ایک نبی ، ایک صدیق اور شہید ہیں، اس روایت سے معلوم ہوا کہ پہاڑ جیسی مستحکم فولادی جسامت لرزنے لگی۔ اس کے لرزنے کی وجہ یقینا یہ سمجھ میں آتی ہے کہ:

Thursday, March 16, 2023

روزہ کی تاریخ اور روحانی حیثیت

 روزہ کی تاریخ اور روحانی حیثیت

حضرت مولانا اسرار احمد قاسمیؒ

یہ امر ابھی تشنۂ تکمیل ہے کہ روزہ افراد ِ انسانی میں کس دور کی یادگار ہے اور سب سے پہلے کس قوم نے اس آواز پر لبیک کہا۔ جہاں تک ہماری کم مائیگی اور تہی دستی کا تعلق ہے کسی محقق نے آج تک یہ راز  آشکارا نہیں کیا کہ روزہ کب سے ہے ؟

انگلستان کا مشہور حکیم ہربرٹ اسپنسر اپنی مایہ ناز تصنیف سوشیالوجی (اصول معاشرت) میں چندوحشی قبائل کی تمثیل دیتے ہوۓ یوں رقم طراز ہے :

’’ہوسکتا ہے کہ انسان دور ِ وحشت و جہالت میں بھوکا رہ کر یہ تصوّر کرتا ہو کہ میرا یہ کھانا ارواح کو پہنچ جاتا ہے۔‘‘

مگر اربابِ دانش نے اس قول کی تردید کر دی ہے۔ (انسائیکلوپیڈیابحوالہ سیرۃ جلد چہارم )

Wednesday, September 7, 2022

تذکرہ: حضرت مخدوم علی ماہمیؒ Hazrat Makhdoom Ali Mahimi RA

 

حضرت مخدوم علاء الدین علی مہائمیؒ

(مؤرخ اسلام حضرت مولانا قاضی اطہر مبارک پوریؒ[1])

جنوبی ہند علم وفضل اور دین و دنیا میں ہمیشہ سے مشہور رہا ہے اور یہاں بڑے بڑے فضلائے روزگار پیدا ہوئے ہیں۔ خود بمبئی کے اطراف میں جبکہ بمبئی کا نام و نشان بھی نہ تھاعلمائے اسلام اور بزرگان دین رہا کرتے تھے اور ان کے علمی اور دینی تعلقات ساحلی مقام ہونے کی وجہ سے ممالک اسلامیہ اور حجاز پاک سے رہا کرتے تھے۔ شاہانِ گجرات، شاہانِ بہمنی دکن، شاہانِ عادل شاہی، شاہانِ نظام الملکی کے زمانے میں گویا یہ علاقہ حجاز کا ایک تکڑا تھا، جس میں علم و فضل کے اعاظم رجال موجود تھے اس سلسلہ میں جنوبی ہند کو بعض ایسی خصوصیات  حاصل ہیں جو شمالی ہند کو حاصل نہیں ہیں۔

Tuesday, November 23, 2021

تلاوت قرآن کا ایصال ثواب

 



Download/Read in PDF

سوال: میت کے انتقال کے وقت جو قرآنِ پاک کا ایصال ثواب کرتے ہیں اُس کو کچھ لوگ بدعت کہنے لگے ہیں، اس پر علمی تحقیق و شرعی جواز کی دلیل مطلوب ہے۔

الجواب: الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى:

سب سے پہلی بات اس مسئلہ میں  یہ جان لینا چاہئے کہ انتقال کے وقت مروجہ قرآن خوانی جس میں اجرت پر  قرآن پڑھا جاتا  ہے یا  لوگوں کو خاص اسی کے لیے جمع کیا جاتا ہے، تو اس   کی کوئی اصل نہیں یہ بدعت ہے۔  [فتاوی امدادیہ: باب الجنائز،  ج۱، ص۷۷۴، ۷۸۱]

دوسری بات نفس ایصال ثواب کا مسئلہ ہے تو نفس ایصال ثواب  بدعت نہیں ہے۔ احادیث سے مختلف نیک اعمال کا ثواب  مُردوں کو پہنچنا ثابت ہے اور خیر القروان سے اس پر عمل جاری ہے۔ اس مسئلہ پر حافظ ابن ہمامؒ (متوفی ۶۸۱ھ) نے ’’فتح القدیر‘‘ میں  اور حافظ ابن  قیمؒ  (متوفی ۷۵۱ھ)  نے اپنی مشہور کتاب ’’الروح‘‘ میں نیز علامہ سیوطیؒ (متوفی ۹۱۱ھ)نے  ’’شرح الصدور فی احوال الموتی والقبور‘‘ میں سَیر حاصل بحث کی ہے ۔

Monday, November 15, 2021

آداب مباشرت

 



آداب مباشرت 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

۱۔ دلہا و دلہن کو شادی کی مبارک باد  ان الفاظ میں دیں:

بَارَكَ اللَّهُ لَكُمْ، وَبَارَكَ عَلَيْكُمْ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ ۔ [سنن ابن ماجه: 1905]

اللہ تم کو برکت دے اور اس برکت کو قائم و دائم رکھے، اور تم دونوں میں خیر پر اتفاق رکھے۔


۲۔ جب دلہن رخصت ہو کر گھر میں آئے تو دلہن کی پیشانی پکڑ کریا ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھے:

اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، [سنن أبو داود: 2160]

اے اللہ میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس کی عادتوں کی بھلائی کا سوال کرتا  ہوں ، اس کے شر اور اس کی بری عادتوں سےتیری پناہ مانگتا ہوں۔

Thursday, July 1, 2021

The laws of Halal and Haram animals

The laws of Halal and Haram animals

askimam.org - Fatwa: # 22647



Foreword by Mufti Ebrahim Desai Saheb

Apart from discussing the principles that distinguish between Halal and Haram in animals, fish and birds, the interesting aspect in this research is the enumeration of approximately 300 animals and their categorization as Halal or Haram. The chart at the end provides this useful information at one glance. The academic references will be particularly useful for the Ulama.

­­­­­­­­­­­­­Allah Ta'ala has granted us human beings with innumerable blessings and bounties. He has made us the best of creation and made other creations subservient to us. Consider the following verses:

·         “Allah is the one who created the skies and the earth and sent down rain from the skies produced thereby some fruits as provision for you.” (14:32)[1]

·         “And He has subjected to you whatever is in the heavens and whatever is on the earth - all from Him.” (45:13)[2]

·         “And indeed, for you in livestock is a lesson. We give you drink from that which is in their bellies, and for you in them are numerous benefits, and from them you eat.” (23:21)[3] 

·         “Do they not see that We have created for them from what We have made, grazing livestock, and [then] they are their owners? And We have tamed them for them, so some of them they ride, and some of them they eat.” (36:71-72)[4]

However, this does not mean that we can consume anything we wish. Allah Ta'ala has set boundaries for us to adhere to. There are some things that He has declared impermissible in the Holy Quran such as swine (pig) and intoxicants.[5] We may not be able to understand the reasoning behind certain laws and ordainments of Allah Ta'ala, but He alone is the All-Knowing, All-Merciful; the best to decide what is beneficial and harmful for us.

This paper hopes to expound on which animals and creatures are permissible and impermissible for us Muslims to consume in the Hanafi school of thought based on the Quran, Ahadith and texts of the illustrious Fuqahaa. A list of permissible and impermissible animals will be provided at the end of the paper.

Wednesday, June 16, 2021

اردو زبان قاعدہ: مولوی محمد اسماعیل میرٹھیؒ

Click here to read/download 


اردو زبان قاعدہ: مولوی محمد اسمٰعیل میرٹھی

Urdu Zaban Qaeda: Moulvi Muhammed Ismail Meeruthi