Featured Post

بداية المتعلم: کلمے، دعائیں، وضو، غسل اور نماز

  Click here to read/download (PDF) بسم الله الرحمن الرحيم اسلام کے کلمے کلمۂ طیبہ لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُو ْ لُ ال...

Showing posts with label Hadith. Show all posts
Showing posts with label Hadith. Show all posts

Saturday, May 31, 2025

فضائل و اعمال عشرۂ ذی الحجہ

 

بسم اللہ الرحمن الرحيم

فضائل و اعمال عشرۂ ذی الحجہ

Click here to read/download PDF

۱۔  بال اور ناخن نہیں کاٹنے کا حکم

حدیث: ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب ذی الحجہ کا پہلا عشرہ شروع ہو جائے (یعنی ذی الحجہ کا چاند دیکھ لیا جائے) اور تم میں سے کسی کا ارادہ قربانی کا ہو تو اس کو چاہیے کہ (اب قربانی کرنے تک) اپنے بال یا ناخن بالکل نہ تراشے ۔ (صحیح مسلم؛ حدیث نمبر ۱۹۷۷)

مسئلہ: جس کا ارادہ قربانی کرنے کا ہے اس کے لیے مستحب ہے کہ ماہ ذی الحجہ کے آغاز سے جب تک قربانی ذبح نہ کرے جسم کے کسی عضو و جزو سے بال و ناخن صاف نہ کرے کہ قربانی کرنے والا اپنی جان کے فدیہ میں قربانی کر رہا ہے، اور قربانی کے جانور کا ہر جز و قربانی کرنے والے کے جسم کے ہر جزو کا بدلہ ہے، جسم کا کوئی جزو نزولِ رحمت کے وقت غائب ہو کر قربانی کی رحمت سے محروم نہ رہے اس لیے آنحضرت ﷺ نے مذکورہ حکم دیا ہے لیکن چالیس دن سے زائد مدت ہو جاتی ہو تو کراہت سے بچنے کی خاطر بال وغیرہ کی صفائی میں ڈھیل اور سستی نہ کرے۔ (فتاوی رحیمیہ ج ۵، ص ۴۰۷)

Friday, July 12, 2024

فضائل محرم وعاشوراء

 

بسم الله الرحمن الرحيم

فضائل محرم وعاشوراء

Click here to read/download PDF

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على رسوله الكريم وعلى آله وأصحابه أجمعين أما بعد:

محرم کی فضیلت:

اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ مِنْهَاۤ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ؕ    [سورہ توبہ: 36]

حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے نزدیک مہینوں کی تعداد بارہ مہینے ہے، جو اللہ کی کتاب (یعنی لوحِ محفوظ) کے مطابق اُس دن سے نافذ چلی آتی ہے جس دن اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا۔۔ ان (بارہ مہینوں) میں سے چار حرمت والے مہینے ہیں۔

حضرت ابوبکرہ ؓ سے روایت ہے  کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ زمانہ اپنی اصل حالت پر گھوم کر آگیا ہے۔ اس دن کی طرح جب اللہ نے زمین و آسمان کو پیدا کیا تھا۔ دیکھو! سال کے بارہ مہینے ہوتے ہیں۔ چار ان میں سے حرمت والے مہینے ہیں۔ تین لگاتار ہیں، ذی قعدہ، ذی الحجہ اور محرم(اور چوتھا) رجب مضر جو جمادی الاولیٰ اور شعبان کے بیچ میں پڑتا ہے۔ [صحیح بخاری: 4406]

Friday, November 2, 2018

سنن و نوافل - چہل حدیث

Click here to read/download in PDF (Page Size - A5)

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سنن و نوافل

1.     حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص میرے ولی کو ایذاء پہنچاتا ہے تو میں اس کے ساتھ اپنی لڑائی کا اعلان کرتا ہوں اور میرا کوئی بندہ ٔ مومن میرا تقرب (اعمال میں سے) ایسی کسی چیز کے ذریعہ حاصل نہیں کرتا جو میرے نزدیک ہو جیسے ادائیگی فرضیہ کے ذریعہ میرا تقرب حاصل ہے۔ میرا بندہ ہمیشہ نوافل کے ذریعہ میرا تقرب حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اسے اپنا دوست بنا لیتا ہوں۔ اور جب میں اسے اپنا دوست بنا لیتا ہوں تو میں اس کی سماعت بن جاتا ہوں کہ وہ اسی کے ذریعہ سنتا ہے میں اس کی بینائی بن جاتا ہوں وہ اسی کے ذریعہ دیکھتا ہے میں اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں کہ وہ اسی کے ذریعہ پکڑتا ہے میں اس کا پاؤں بن جاتا ہوں کہ وہ اسی کے ذریعہ چلتا ہے اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اسے دیتا ہوں اور وہ برائیوں اور مکروہات سے میری پناہ چاہتا ہے تو میں اسے پناہ دیتا ہوں اور جس کام کو میں کرنے والا ہوں اس میں اس طرح تردد نہیں کرتا جس طرح کہ میں بندہ مومن کی جان قبض کرنے میں تردد کرتا ہوں کیونکہ وہ موت کو پسند نہیں کرتا حالانکہ اس کی نا پسندیدگی کو میں ناپسند کرتا ہوں اور موت سے کسی حال میں مفر نہیں ہے۔                       [صحیح بخاری: ۶۵۰۲]

Sunday, January 21, 2018

نماز وتر

نماز وتر

الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى اما بعد:

(۱)   حضرت خارجہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے اور ہم سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک اور نماز تمہیں مزید عطا فرمائی ہے، وہ تمہارے لیے سُرخ اونٹوں سے بھی بہتر ہے (جن کو تم دنیا کی عزیز ترین دولت سمجھتے ہو) وہ نمازِ وتر ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کو تمہارے واسطے نمازِ عشاء کے بعد سے طلوعِ صبح صادق تک مقرر کیا ہے (یعنی وہ اس وسیع وقت کے ہر حصے میں پڑھی جا سکتی ہے۔ (سنن ترمذی: ۴۵۲، سنن ابو داود: ۱۴۱۸)

(۲) حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، اللہ تعالیٰ وتر (طاق)  ہے (یعنی اللہ اپنی ذات وصفات میں یکتا وتنہا ہے کہ اسکا کوئی مثل و شریک نہیں ہے)، وتر کو پسند کرتا ہے، لہذا اے اہل قرآن وتر پڑھو۔ (سنن ترمذی: ۴۵۳، سنن ابو داود: ۱۴۱۶)

Wednesday, May 10, 2017

فضل ليلة النصف من شعبان

فضل ليلة النصف من شعبان

الترغيب والترهيب من الحديث الشريف للحافظ عبد العظيم المُنذري رحمه الله المتوفى سنة ٦٥٦ه

1.    وعن معاذ بن جبل رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: يطلع الله إلى جميع خلقه ليلة النصف من شعبان فيغفر لجميع خلقه إلا لمشرك أو مشاحن. رواه الطبراني في الأوسط وابن حبان في صحيحه والبيهقي، ورواه ابن ماجه بلفظه من حديث أبي موسى الأشعري، والبزار والبيهقي من حديث أبي بكر الصديق رضي الله عنه بنحوه بإسناد لا بأس به.
2.    وعن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: يطلع الله عز وجل إلى خلقه ليلة النصف من شعبان، فيغفر لعباده إلا اثنين: مشاحن، وقاتل نفس. رواه أحمد بإسناد لين.

Virtues of the 15th Night of Sha’ban

By Imam Hafiz ‘Abdul ‘Azeem Almunziri R.A. (d. 656 A.H.)
  1. From Mu’adh ibn Jabal (may Allah be pleased with him), from the Prophet , he said: “Allah bestows His special attention to His entire creation on the 15th night of Sha‘ban. He then forgives His entire creation except a polytheist and one who harbours enmity.”
  2. Imam Ahmad narrated from ‘Abdullah ibn ‘Amr (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah  said: “Allah, Glorified and Exalted is He, bestows His special attention to His entire creation on the 15th night of Sha‘ban. He then forgives His creation except two: one who harbours enmity and the murderer.”
  3. From Makhul, from Kaseer ibn Murrah, from the Prophet , he said: “In the 15th night of Sha‘ban, Allah forgives the people of the earth except the polytheist or the one who harbours ill thoughts.” 

Wednesday, October 28, 2015

فضل ماء زمزم

ما جاء في فضل ماء زمزم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم بإسناد صحيح، المقتبس من فتح القدير على الهداية للحافظ الكمال ابن الهمام المتوفى 861 هجرية رحمه الله وبذيله بحث عن انتقال ماء زمزم عن محله للحافظ السخاوي المتوفى 902 هجرية رحمه الله.   

Monday, June 1, 2015

پندرہویں شعبان کا روزہ

پندرہویں شعبان (شب برأت) کے روزہ سے متعلق اکابر مفتیان کرام دار العلوم دیوبند (حضرت مفتی عزیز الرحمن عثمانی، حضرت مفتی محمود حسن گنگوہی، حضرت مفتی نظام الدین صاحب رحمت اللہ علیھم اجمعین) کا موقف۔


Friday, June 27, 2014

صلاة التراويح ـ العلامة أنور شاه الكشميري رحمه الله

لم يقل أحد من الأئمة الأربعة بأقل من عشرين ركعة في التراويح، وإليه جمهور الصحابة رضوان الله عنهم ...


Sunday, January 5, 2014

تیجہ

تیجہ کا شرعی حکم از حضرت مولانا محمد مکی حجازی (استاذ مسجد الحرام):رسم تیجہ، دسواں، چالیسواں، برسی کی ممانعت دلائل کی روشنی میں نیز من جملہ دلائل کے جناب مولوی احمد رضا خاں صاحب بریلوی کا بھی فتوی عدم جواز پر جو انکے معتقدین کے لئے بہت بڑی دلیل ہے۔

میت کے کھانے سے متعلق ایک حدیث کا جواب از حضرت مفتی رشید احمد لدھیانویؒ:مشکاۃ شریف کی ایک حدیث سے میت کے کھانے کا جواز معلوم ہوتا ہے اس حدیث کا بہت سے علماء کرام نے جواب دیا ہے لیکن حضرت مفتی صاحبؒ نے نہایت ہی نفیس جواب عنایت فرمایا ہے، نور اللہ مرقدہ ۔ 

Saturday, June 22, 2013

شب برأت

فضائل و احکام شب برأت از حضرت مولانا اسرار احمد قاسمی رحمہ اللہ (قاضی بمبئی، ھند)

Sunday, October 28, 2012

تذکرۃ المھدی فی احادیث النبوی صلی اللہ علیہ وسلم

المختصر فی ما جاء فی المھدی عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ 

(مختصر مجموعۂ احادیث در بیان امام مھدی)

Thursday, March 29, 2012

Saturday, February 11, 2012

Background and Methodology of the Deoband Seminary بزرگان دیوبند کا درس حدیث و تطبیق روایات کا طریق کار ۔

The following is the translation of an Arabic speech delivered by ‘Allamah Anwar Shah al-Kashmiri when Shaykh Rashid Rida visited Dar al-‘Ulum Deoband in 1912 CE. He explained the historical and intellectual background to the seminary and the school’s methodology in hadith-commentary.



 شیخ رشید رضا رحمہ اللہ کی سنہ ١۹١۲ء میں دیوبند تشریف آوری کے موقعہ پر حضرت علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کی تقریر۔ اس تقریر سے معلوم ہو جائے گا کہ حضرات اساتذہٴ دیوبند  رحمھم اللہ کے یہاں درس حدیث اور تطبیق روایات کا کیا طریق کار رہا اور اس سے اندازہ ہو جائے گا کہ ان حضرات کے یہاں کس قدر توسط اعتدال تھا۔  


Saturday, October 29, 2011

Virtues and Rulings of the Ten Days of Zul Hijjah

A very good elaboration concerning the virtues and rulings of the first Ten Days of the month of Zul Hijjah by Hadhrat Maulana Habib-ur-Rehman 'Azmi (db) teacher of Hadith at Darul Uloom Deoband and Chief Editor of monthly "Darul Uloom Deoband".

بہت خوب انداز اور حسن ترتیب کے ساتھ عشرۂ ذی الحجہ کے احکام و فضائل کی توضیح و تشریح از حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب اعظمی زید مجدہ استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند اور مدیر اعلی ماہ نامہ دارالعلوم دیوبند۔