Post by Shams Tabrez.
Featured Post
بداية المتعلم: کلمے، دعائیں، وضو، غسل اور نماز
Click here to read/download (PDF) بسم الله الرحمن الرحيم اسلام کے کلمے کلمۂ طیبہ لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُو ْ لُ ال...
Wednesday, April 30, 2014
Monday, April 21, 2014
Sunday, March 30, 2014
ایک ایمان افروز واقعہ
بقلم مبارک حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا سہارنپوری رحمہ اللہ
حضرت سعید بن المسیبؒ مشہور تابعی ہیں، بڑے محدثین میں شمار ہیں، ان
کی خدمت میں ایک شخص عبد اللہ بن ابی وداعہؒ کثرت سے حاضر ہوا کرتے تھے، ایک مرتبہ
چند روز حاضر نہ ہوسکے کئی روز کے بعد جب حاضر ہوئے تو حضرت سعید نے دریافت فرمایا
کہاں تھے، عرض کیا کہ میری بیوی کا انتقال ہو گیا ہے اس کی وجہ سے مشاغل میں پھنسا
رہا، فرمایا کہ ہم کو خبر نہ کی ہم بھی جنازہ میں شریک ہوتے، تھوڑی دیر کے بعد میں
اٹھ کر آنے لگا، فرمایا دوسرا نکاح کر لیا؟ میں نے عرض کیا، حضرت مجھ سے کون نکاح
کردے گا، دو تین آنے کی میری حیثیت ہے، آپ نے فرمایا ہم کردیں گے، اور یہ
کہہ کر خطبہ بڑھا اور اپنی بیٹی کا نکاح نہایت معمولی مہر آٹھ دس آنے پر مجھ سے کر
دیا (اتنی مقدار مہر کی ان کے نزدیک جائز ہوگی، جیسا کہ بعض اماموں کا مذہب ہے،
حنفیہ کے نزدیک ڈھائی روپئے سے کم جائز نہیں)
Friday, February 28, 2014
روضۂ مطہرہ وقبۂ منورہ آنحضرت علیہ السلام
دلیل جواز بناء روضۂ مطہرہ وقبۂ منورہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم از حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
Analysis on the Dome of the Prophetic Rawdah by Hadhrat Maulana Ashraf Ali Thanvi (R.A)
Sunday, January 5, 2014
تیجہ
تیجہ کا شرعی حکم از حضرت مولانا محمد مکی حجازی (استاذ مسجد الحرام):رسم تیجہ، دسواں، چالیسواں، برسی کی ممانعت دلائل کی روشنی میں نیز من جملہ دلائل کے جناب مولوی احمد رضا خاں صاحب بریلوی کا بھی فتوی عدم جواز پر جو انکے معتقدین کے لئے بہت بڑی دلیل ہے۔
میت کے کھانے سے متعلق ایک حدیث کا جواب از حضرت مفتی رشید احمد لدھیانویؒ:مشکاۃ شریف کی ایک حدیث سے میت کے کھانے کا جواز معلوم ہوتا ہے اس حدیث کا بہت سے علماء کرام نے جواب دیا ہے لیکن حضرت مفتی صاحبؒ نے نہایت ہی نفیس جواب عنایت فرمایا ہے، نور اللہ مرقدہ ۔
Thursday, December 19, 2013
نظم: معجزہ شق القمر
حضرت جناب کامل صاحب چائلی الہ آبادی مد ظلہ العالی (خلیفہ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ) کی ایک نظم "معجزہ شق القمر" خود انہی کی زبانی۔
Tuesday, December 17, 2013
عظمت صحابہ
خطاب حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتھم در اجلاس تحفظ سنت و عظمت صحابہ، منعقدہ انجمن اہل سنت والجماعت، بمبئی، مورخہ 15 دسمبر 2013ء، بمبئی۔
حضرت مولانا موصوف نے صحابہ کرام کے مناقب کے ساتھ ساتھ اس حقیقت کو بھی مثالوں سے بخوبی واضح فرمایا کہ قرآن وحدیث کو بغیر صحابہ کرام کے سمجھنا ممکن نہیں۔
click here to download (11.9 MB)
Subscribe to:
Posts (Atom)