مختصر مسائل عید الاضحیٰ
Click here to read/download PDF
تکبیر تشریق: ۹؍ ذی الحجہ کی فجر سے تکبیر
تشریق ہر اس مسلمان پر واجب ہے جس پر پنج و قتہ نماز فرض ہے خواہ مرد ہو یا عورت
مقیم ہو یا مسافر۔ مرد بآواز بلند پڑھیں عورتیں آہستہ۔ یہ تکبیرات ۱۳ ؍ذی الحجہ
کی عصر تک پڑھی جائیں صرف ایک بار پڑھنا واجب ہے۔
قربانی کا طریقہ:(۱) دل سے نیت کرے اور
(۲)
زبان سے بِسْمِ اللهِ اَللهُ اَكْبَرُ کہہ کر جانور کو قبلہ رخ لٹا کر تیز چھری سے ذبح کرے اور یہ
دعا پڑھے: اِنِّى
وَجَّهْتُ وَجْهِىَ لِلَّذِى فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ حَنِيْفًا وَّمَا أَنَا
مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ، اِنَّ صَلَاتِى وَنُسُكِى وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِى لِلّٰهِ
رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ لَا شَرِيْكَ لَهُ، وَبِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ
الْمُسْلِمِيْنَ
اس دعا کے بعد ذبح کرے اور یہ دعا پڑھے:اَللّٰهُمَّ
تَقَبَّلْهُ مِنِّى كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ حَبِيْبِكَ مُحَمَّدٍ وَّ خَلِيْلِكَ
اِبْرَاهِيْمَ عَلَيْهِمَا الصَّلوٰةُ وَالسَّلَامُ
(اگر کسی اور کی طرف سے ذبح کرے تو مِنِّى کی جگہ مِنْ کہہ کر اسکا نام لیوے)
(۳) ذبح میں یہ خیال رہے کہ حلقوم سانس آنے جانے کی راہ جسے
نرخرہ کہتے ہیں کٹ جائے دوسرے مَری یعنی طعام و شُرب کی راہ تیسرے و چوتھے وَدجَین
یعنی حلق سے ملی ہوئی دو رگ جو داھنے بائیں ہوتی ہیں کٹ جائیں
(۴) بہتر یہ ہے کہ جس طرح ذبح کرنے والا بسْمِ اللهِ اَللهُ اَكْبَرُکہے اس طرح جانور کو پکڑنے میں مدد کرنے والا بھی کہے لیکن اگر اعانت کرنے والے نے نہ کہا تو بھی ذبیحہ درست ہے۔