Featured Post

بداية المتعلم: کلمے، دعائیں، وضو، غسل اور نماز

  Click here to read/download (PDF) بسم الله الرحمن الرحيم اسلام کے کلمے کلمۂ طیبہ لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُو ْ لُ ال...

Tuesday, December 10, 2019

Quran: Makkah Taraweeh 1434 (2013)


Recitation by 6 Imams of Masjidul Haraam, Makkah Mukarramah:
Shaikh Sa'ud al-Shuraym
Shaikh Maher al-Muaiqly
Shaikh Abdur Rahman as-Sudays
Shaikh Abdullah Awwad al-Juhany
Shaikh Khalid al-Ghamdi
Shaikh Bandar Baleela

courtesy: Quranicaudio.com

Tuesday, November 26, 2019

اردو زبان کی پہلی کتاب: مولوی محمد اسماعیل میرٹھیؒ


اردو زبان کی پہلی کتاب: مولوی محمد اسمٰعیل میرٹھی
Urdu Zaban ki Pehli Kitab: Moulvi Muhammed Ismail Meeruthi

Saturday, October 5, 2019

اذکارِ محمود : سورہ یٰسٓ ،ملک، آیت الکرسی ودیگر اذکار



سورہ یٰسٓ_____سورہ مُلک_____آیت الکرسی_____سورہ فاتحہ_____سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں_____مصیبت سے نجات پانے کی دعا_____خوف اور شر سے حفاظت کے لئے

شیطان سے حفاظت کے لئے_____دشمن سے خوف ہو تو یہ پڑھے_____چند مقبول دعائیں_____سید الاستغفار_____حادثہ سے حفاظت کی دعا_____درود شریف_____درود تنجینا

صلاۃ التسبیح_____دعائے ماثورہ_____نماز استخارہ_____نماز حاجت

قُنوت نازلہ_____منزل_____رنج و غم سے نجات اور قرض کی ادائیگی کے لئے_____دعائے حاجات

Tuesday, April 23, 2019

پردہ کے احکام

پردہ کے احکام
الحمد لله وكفى وسلام على عباده الذين اصطفى أما بعد:

۱۔ عورت اپنے گھر کے اندر رہے اور بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے:
{ ‌وَقَرۡنَ ‌فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجۡنَ تَبَرُّجَ ٱلۡجَٰهِلِيَّةِ ٱلۡأُولَىٰۖ }  الأحزاب: ٣٣
اور اپنے گھروں میں قرار کے ساتھ رہو، اور (غیر مردوں کو) بناؤ سنگھار دِکھاتی نہ پھرو، جیسا کہ پہلی جاہلیت میں دِکھایا جاتا تھا۔

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ  قَالَ:الْمَرْأَةُ عَوْرَةٌ فَإِذَا خَرَجَتِ اسْتَشْرَفَهَا الشَّيْطَانُ وقال أبو عيسى: هذا حديث حسن صحيح غريب (سنن الترمذي: 1173)
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا: عورت چھپانے کی چیز ہے، جب وہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کی تاک جھانک میں لگ جاتا ہے۔

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ  قَالَ: " صَلَاةُ الْمَرْأَةِ فِي بَيْتِهَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهَا فِي حُجْرَتِهَا، وَصَلَاتُهَا فِي مَخْدَعِهَا أَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِهَا فِي بَيْتِهَا (سنن أبي داود: 570)
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا: عورت کا اپنے گھر کی اندرونی کوٹھری میں نماز پڑھنا گھر کے اندر نماز پڑھنے سے افضل ہے اور اندرون گھر میں نماز پڑھنا صحن میں نماز پڑھنے سے افضل ہے۔

Friday, November 16, 2018

سیرت سید وُلدِ آدم نبی کریم ﷺ ۔ مولانا عبد الشکور فاروقی لکھنویؒ






بسم اللہ الرحمن الرحیم

سیرت سید وُلدِ آدم نبی کریم ﷺ
ولادتِ مبارکہ
آپ ؐ شہر مکہ میں سردارِ قریش حضرت عبد المطلب کے گھر میں پیدا ہوئے، آپ ؐ کے والد ماجد کا نام نامی عبد اللہ اور والدۂ محترمہ کا اسم گرامی آمنہ تھا۔ آپ کی ولادت سراپا بشارت ربیع الاول کے مہینہ میں دو شنبہ کے دن صبح صادق کے وقت آٹھویں یا بارھویں تاریخ کو ہوئی، انگریزی تاریخ ٢٠؍ اپریل ۵۷۱ء بیان کی گئی ہے، اس وقت ایران میں نوشیروانِ عادل کی حکومت تھی۔
  عجائبات کا ظہور
آپ ؐ کی ولادتِ بابرکت کے وقت بہت سے عجائبات قدرت کا ایسا ظہور ہوا کہ کبھی دنیا میں وہ باتیں نہیں ہوئیں، بے زبان جانوروں   نے انسانی زبان میں آپ ؐ کے تشریف لانے کی خوشخبری سنائی، درختوں سے آوازیں آئیں، بُت پرستوں نے بتوں سے آپ کی آمد کی خوش خبری سنی، دنیا کے دو بڑے بادشاہوں یعنی شاہ فارس اور شاہ روم کو بذریعہ خواب آپ ؐ کی عظمت ورفعت سے آگاہی دی گئی اور یہ بھی ان کو بتایا گیا کہ آپ ؐ کی سطوت وجبروت کے سامنے نہ صرف کسریٰ اور قیصر بلکہ ساری دنیا کی شوکتیں سرنگوں ہو جائیں گی۔ آپ ؐ شکم مادر ہی میں تھے کہ آپ ؐ کے والد ماجد کا انتقال ہو گیا اور چار برس کی عمر میں مادرِ مہربان کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا۔ کسی سے آپ ؐ نے پڑھنا لکھنا کچھ نہیں سیکھا، نہ کسی سے کوئی چیز یا کوئی کمال حاصل کیا حتی کہ شعر و سخن جس کا عرب میں بہت رواج تھا اس کی بھی مشق آپ نے کسی سے نہیں کی۔
نگارِ من کہ بہ مکتب نہ رفت وخط نہ نوشت       بہ غمزہ مسألہ آموز صد مدرّس شد

Friday, November 2, 2018

سنن و نوافل - چہل حدیث

Click here to read/download in PDF (Page Size - A5)

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سنن و نوافل

1.     حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص میرے ولی کو ایذاء پہنچاتا ہے تو میں اس کے ساتھ اپنی لڑائی کا اعلان کرتا ہوں اور میرا کوئی بندہ ٔ مومن میرا تقرب (اعمال میں سے) ایسی کسی چیز کے ذریعہ حاصل نہیں کرتا جو میرے نزدیک ہو جیسے ادائیگی فرضیہ کے ذریعہ میرا تقرب حاصل ہے۔ میرا بندہ ہمیشہ نوافل کے ذریعہ میرا تقرب حاصل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اسے اپنا دوست بنا لیتا ہوں۔ اور جب میں اسے اپنا دوست بنا لیتا ہوں تو میں اس کی سماعت بن جاتا ہوں کہ وہ اسی کے ذریعہ سنتا ہے میں اس کی بینائی بن جاتا ہوں وہ اسی کے ذریعہ دیکھتا ہے میں اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں کہ وہ اسی کے ذریعہ پکڑتا ہے میں اس کا پاؤں بن جاتا ہوں کہ وہ اسی کے ذریعہ چلتا ہے اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اسے دیتا ہوں اور وہ برائیوں اور مکروہات سے میری پناہ چاہتا ہے تو میں اسے پناہ دیتا ہوں اور جس کام کو میں کرنے والا ہوں اس میں اس طرح تردد نہیں کرتا جس طرح کہ میں بندہ مومن کی جان قبض کرنے میں تردد کرتا ہوں کیونکہ وہ موت کو پسند نہیں کرتا حالانکہ اس کی نا پسندیدگی کو میں ناپسند کرتا ہوں اور موت سے کسی حال میں مفر نہیں ہے۔                       [صحیح بخاری: ۶۵۰۲]

Thursday, March 8, 2018

हिदायतुल बनात - मुसलमान बच्चियों के लिए दीन की ज़रूरी बातें


हिदायतुल बनात
پاکی ناپاکی اور حیض کے مسائل

بسم الله الرحمن الرحيم

1. बुलूग की बातें:

  1. हर महीने जो आगे की राह से मामूली खून आता है उसको अरबी में हैज़ कहते हैं।
  2. जब किसी लड़की को हैज़ आ गया तो वह शरीअत के एतबार से जवान हो गई।
  3. जवान होने को शरीअत में बालिग़ होना कहते हैं।
  4. रोज़ा, नमाज़ वगैरह शरीअत के सब हुक्म अहकाम उसपर फ़र्ज़ हो गए।
  5. नौ बरस से पहले कोई लड़की बालिग़ नहीं हो सकती अगर उसको खून भी आए तो वह हैज़ नहीं।
  6. अगर किसी लड़की को हैज़ नहीं आया लेकिन उसकी उमर इस्लामी साल के हिसाब से पूरे पन्द्रह बरस की होचुकी है तब भी वह बालिग़ समझी जाएगी और जो हुक्म बालिग़ पर लगाए जाते हैं अब उसपर लगाए जाएंगे।