Featured Post

بداية المتعلم: کلمے، دعائیں، وضو، غسل اور نماز

  Click here to read/download (PDF) بسم الله الرحمن الرحيم اسلام کے کلمے کلمۂ طیبہ لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُو ْ لُ ال...

Friday, June 6, 2025

مختصر مسائل عید الاضحیٰ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مختصر مسائل عید الاضحیٰ

Click here to read/download PDF

ہر ایک مسلمان، مرد و عورت جو مسافر نہ ہو، جس کے پاس قربانی کے دنوں میں قرض وضع کرنے کے بعد بقدر نصاب (87 گرام) سونا یا (612 گرام )چاندی، یا 612 گرام چاندی کی قیمت کا کوئی مال ہو، روپے پیسے یا کوئی اور چیز، جو ضرورت اصلیہ سے زائد اور فارغ ہو۔ اس پر قربانی واجب ہے۔

تکبیر تشریق: ۹؍ ذی الحجہ کی فجر سے تکبیر تشریق ہر اس مسلمان پر واجب ہے جس پر پنج و قتہ نماز فرض ہے خواہ مرد ہو یا عورت مقیم ہو یا مسافر۔ مرد بآواز بلند پڑھیں عورتیں آہستہ۔ یہ تکبیرات ۱۳ ؍ذی الحجہ کی عصر تک پڑھی جائیں صرف ایک بار پڑھنا واجب ہے۔

اَللهُ اَكْبَرُ اَللهُ اَكْبَرُ لآ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَاللهُ اَكْبَرُ اَللهُ اَكْبَرُ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ

قربانی کا طریقہ:(۱)  دل سے نیت کرے اور (۲) زبان سے بِسْمِ اللهِ اَللهُ اَكْبَرُ کہہ کر جانور کو قبلہ رخ لٹا کر تیز چھری سے ذبح کرے اور یہ دعا پڑھے: اِنِّى وَجَّهْتُ وَجْهِىَ لِلَّذِى فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ حَنِيْفًا وَّمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ، اِنَّ صَلَاتِى وَنُسُكِى وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِى لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ لَا شَرِيْكَ لَهُ، وَبِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ

اس دعا کے بعد ذبح کرے اور یہ دعا پڑھے:اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْهُ مِنِّى كَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ حَبِيْبِكَ مُحَمَّدٍ وَّ خَلِيْلِكَ اِبْرَاهِيْمَ عَلَيْهِمَا الصَّلوٰةُ وَالسَّلَامُ

(اگر کسی اور کی طرف سے ذبح کرے تو مِنِّى  کی جگہ مِنْ کہہ کر اسکا نام لیوے)

(۳) ذبح میں یہ خیال رہے کہ حلقوم سانس آنے جانے کی راہ جسے نرخرہ کہتے ہیں کٹ جائے دوسرے مَری یعنی طعام و شُرب کی راہ تیسرے و چوتھے وَدجَین یعنی حلق سے ملی ہوئی دو رگ جو داھنے بائیں ہوتی ہیں کٹ جائیں

(۴) بہتر یہ ہے کہ جس طرح ذبح کرنے والا بسْمِ اللهِ اَللهُ اَكْبَرُکہے اس طرح جانور کو پکڑنے میں مدد کرنے والا بھی کہے لیکن اگر اعانت کرنے والے نے نہ کہا تو بھی ذبیحہ درست ہے۔

Monday, June 2, 2025

غسل فرض ہونے کے اسباب

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

غسل فرض ہونے کے اسباب

Clich here to read/download PDF

غسل چار سبب سے فرض ہوتا ہے :

پہلا سبب: خُروجِ مَنِی، یعنی منی کا اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا ہو کر جسم سے باہر نکلنا، خواہ سوتے میں یا جاگتے میں۔  

·      سفید تری جو بوقت اِنزال شرمگاہ سے نکلتی ہے منی کہلاتی ہے۔

·      شہوت یعنی جوانی کے جوش کے ساتھ یا بغیر جوش کے منی کا نکلنا انزال کہلاتا ہے۔

·      مَذِی نکلنے سے غسل فرض نہیں ہوتا البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے۔

·      جوانی کے جوش کے وقت اول اول جو پانی   نکلتا ہے اسکو مذی کہتے ہیں۔

·       منی اور مذی میں فرق یہ ہے کہ مذی نکلنے سے جوش کم نہیں ہوتا بلکہ زیادہ ہو جاتا ہے اور مذی پتلی ہوتی ہے جب کہ منی گاڑھی ہوتی ہے اور منی نکلنے سے جوش ٹھنڈا پڑ جاتا ہے۔

 دوسرا سبب: اِیلاج ، یعنی کسی مرد کے خاص حصہ (شرمگاہ)  کا کسی زندہ عورت کے خاص حصہ میں داخل ہونا، خواہ منی گرے یا نہ گرے۔ اس صورت میں دونوں پر غسل فرض ہو جائے گا۔

تیسرا سبب: حیض سے پاک ہونا ۔

·      عورتوں کو ہر مہینہ جو آگے کی راہ سے معمولی خون آتا ہے اس کو حیض کہتے ہیں۔

چوتھا سبب:  نفاس سے پاک ہونا۔

·      عورتوں کو بچہ پیدا ہونے کے بعد آگے کی راہ سے جو خون آتا ہے اس کو نفاس کہتے ہیں۔

(تفصیل کے لئے دیکھئے بہشتی گوہر اور بہشتی زیور)

مرتب:  شمس تبریز؛ ۱۰؍اگست ۲۰۲۰ء(اضافہ: ۱؍جون ۲۰۲۵ء)