بسم الله الرحمن الرحيم
حضرت مولانا اسرار احمد قاسمی رحمۃ اللہ علیہ
غالبا سنہ۱۹۹۴ء کی بات
ہے حضرت مولانا ؒ جمعہ کے بیان کے لئے مسجد کے اپنے حجرے میں تیار ہو رہے تھے آپ کی طبعیت کافی ناساز تھی
تبھی آپ پر غشی طاری ہوئی اور کچھ دیر آپ بے ہوش پڑے رہے جب افاقہ ہوا تو
پھر جمعہ کے لئے تشریف لے جانے لگے، آپ
کے بڑے صاحب زادے مولانا محمد جنیدصاحب نے نہ جانے کا مشورہ دیا تو آپ نے فرمایا
کہ جب میں طالب علم تھا تو میں نے اللہ تعالی سے یہ عہد کیا تھا کہ اے اللہ تو
مجھے علم دین سے نواز ، میں ہمیشہ دین کی خدمت میں لگا رہونگا سو مجھے اپنا وہ عہد
اب بھی یاد ہے چنانچہ آپ اسی حالت میں
تشریف لے گئے اور اپنے معمول کے مطابق قریب گھنٹہ بھر تقریر فرمائی۔ اللہ تعالی کی
مہربانی سے آپ نے اپنے اس عہد کو آخر وقت تک نبھایا۔