بسم الله الرحمن الرحيم
سید
الاستغفار: اَللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي
لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِيْ وَأَنَا عَبْدُكَ وَأَنَا عَلٰى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ
مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوْءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ
عَلَيَّ ،وَأَبُوْءُ لَكَ بِذَنۢبِيْ فَاغْفِرْ لِيْ فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ
إِلَّا أَنْتَ .
آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص ان
کلمات کو دن میں ان کے معنی پر یقین رکھ کر پڑھے اور پھر اسی دن شام سے پہلے
مرجائے تو وہ جنتیوں میں سے ہے اور جو شخص ان کلمات کو رات میں ان کے معنی پر یقین
رکھ کر پڑھے اور اسی رات صبح ہونے سے پہلے مرجائے تو وہ جنتیوں میں سے ہے۔ (بخاری شریف: ۶۳۰۶)
نماز حاجت: حضور ﷺ نے فرمایا جس شخص کو اللہ
تعالیٰ یا کسی آدمی کی طرف کوئی حاجت ہو تو اسے چاہئے پہلے اچھی طرح وضو کرے اور
دو رکعت نماز پڑھے، پھر اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کرے اور نبی کریم ﷺ پر درود
بھیج کر یہ دعا پڑھے:
لَا
إِلٰهَ إِلَّا اللهُ الْحَلِيْمُ الْكَرِيْمُ، سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَرْشِ
الْعَظِيْمِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ، أَسْاَلُكَ مُوْجِبَاتِ
رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالْغَنِيْمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ،
لَا تَدَعْ لِيْ ذَنۢبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ، وَلَا هَمَّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ، وَلَا حَاجَةً هِيَ
لَكَ رِضًي إِلَّا قَضَيْتَهَا يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ. (ترمذی شریف: ۴۷۹)
صلاۃ
التسبیح: حدیث شریف میں اس نماز کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ اور اس کے پڑھنے والے کو بہت
ثواب ملتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنے چچا حضرت عباسؓ کو یہ نماز خاص اہتمام سے
سکھائی تھی اور یہ فرمایا تھا کہ اس سے تمہارے چھوٹے بڑے گناہ سب معاف ہو جائیں گے۔
اگر ہو سکے تو روز پڑھ لیا کرو اور ہر روز
نہ پڑھ سکو تو ہفتہ میں ایک بار پڑھ لیا کرو۔ ہر ہفتہ نہ پڑھ سکو تو مہینے میں ایک
بار پڑھ لیا کرو۔ ہر مہینہ نہ پڑھ سکو تو ایک سال میں ایک مرتبہ پڑھ لو۔ اگر یہ
بھی نہ ہو سکے تو ساری عمر میں ایک دفعہ پڑھ لو۔ (ابو داود شریف: ۱۲۹۷، ترمذی
شریف: ۴۸۱، ۴۸۲)
ترکیب
صلاۃ التسبیح: اس نماز کا طریقہ یہ ہے کہ چار رکعت
نفل کی نیت باندھے۔ اور سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ اور اَلْحَمْدُ اور سو رہ پڑھکر پندرہ مرتبہ سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّهِ وَلَآ إِلٰهَ إِلَّا
اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ پڑھے پھر رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّيَ
الْعَظِيْمِ کے بعد دس مرتبہ پڑھے۔ پھر رکوع سے
کھڑے ہو کر سَمِعَ اللهُ لِمَنْ
حَمِدَهُ کے بعد دس مرتبہ پڑھے۔ اور دونوں
سجدوں میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْاَعْليٰ کے بعد دس دس مرتبہ پڑھے۔ پھر دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھ
کر دس مرتبہ پڑھے۔ اور دوسرے سجدہ سے اَللهُ أَكْبَرُ
کہہ کر اٹھے اور بیٹھ جائے۔
اور دس مرتبہ یہ کلمے پڑھکر بغیر اَللهُ
أَكْبَرُ کہے کھڑا ہو
جائے۔ اسی طرح دوسری رکعت پڑھے۔ اور جب دوسری رکعت میں التحیات کے لئے بیٹھے تو
پہلے دس دفعہ یہ کلمے پڑھے۔ پھر التحیات پڑھے۔ اسی طرح چار رکعتیں پڑھے۔
دوسرا طریقہ: یہ ھیکہ سُبْحَانَكَ
اللَّهُمَّ کے بعد اَلْحَمْدُ سے پہلے پندرہ مرتبہ یہ کلمے پڑھے اور پھر ا اَلْحَمْدُ اور سورہ کے بعد دس مرتبہ پڑھے
پھر رکوع میں دس مرتبہ پڑھے، پھر رکوع سے کھڑے ہوکر دس مرتبہ پڑھے، پھر دونوں
سجدوں میں دس دس مرتبہ اور دونوں سجدوں کے درمیان دس مرتبہ یہ کلمے پڑھے۔ اسی طرح چار رکعتیں پڑھے۔ اس صورت میں نہ تو
دوسرے سجدہ کے بعد بیٹھنے کی ضرورت ہے اور نہ التحیات کے ساتھ پڑھنے کی۔ علماء نے
لکھا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ کبھی اس طرح پڑھ لیا کرے کبھی اُس طرح۔
No comments:
Post a Comment