حضرت مولانا سید
محمد قلندر محدث جلال آبادی[1]
مولانا نور الحسن راشد کاندھلوی
مولانا نور الحسن راشد کاندھلوی
ایک زمانہ تھا کہ نجیب آباد (جو آ کل ضلع بجنور یوپی کا
ایک قصبہ ہے) مجمع علوم اور مرکزِ علماء تھا، نواب نجیب الدولہ کی علم پروری اور
قدردانی کی وجہ سے دور دراز سے علماء اور شریف خاندانوں نے نجیب آباد کا رخ کیا۔
اور انہیں معزز خانوادوں میں ایک گھرانا سادات کا بھی تھا جو نجیب الدولہ کی وفات اور ضابطہ خاں کے غوث گڑھ کو
مستقر بنالینے کے بعد غوث گڑھ منتقل ہوا، غوث گڑھ کی تباہی کے بعد یہ خاندان جلال
آباد پہنچا اور وہیں کا ہو رہا۔ اسی خاندان کے ایک فرد فرید حضرت مولانا محمد
قلندر محدث جلال آبادی ہیں۔