Featured Post

بداية المتعلم: کلمے، دعائیں، وضو، غسل اور نماز

  Click here to read/download (PDF) بسم الله الرحمن الرحيم اسلام کے کلمے کلمۂ طیبہ لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُو ْ لُ ال...

Friday, June 3, 2016

حضرت مولانا قاری ولی اللہ صاحب رحمہ اللہ

مورخہ 23 شعبان المعظم 1437ھ م 31 مئی 2016 ء کو امام وخطیب نور مسجد ڈونگری ممبئی کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا قاری ولی اللہ صاحب رحمت اللہ علیہ کا انتقال ہو گیا۔ آپ انتہائی متقی پرہیزگار سادہ مزاج اور شہر بمبئی کے مستند عالم دین شمار کئے جاتے تہے۔ حضرتِ والا حضرت مولانا شاہ وصی اللہ صاحب الٰہ آبادی رحمہ اللہ کے رشتہ میں بہتیجے لگتے تہے اور موجودہ زمانہ میں آپکا شمار سلسلہ تھانوی کی اہم شخصیات میں ہوتا تہا اور آپ شہر بھر میں سلسلہ تھانوی کے سرخیل مانے جاتے تھے۔ آپ حضرت مولانا عبد الحلیم صاحب جونپوری رحمہ اللہ کے خلیفہ مجاز اور غالبا حضرت مولانا قاری صدیق صاحب باندہوی رحمہ اللہ کے بہی خلیفہ تہے۔ آپکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےحضرت مفتی عزیز الرحمٰن صاحب فتحپوری دامت برکاتھم کی تحریر جو انقلاب ممبئی - 26 شعبان المعظم 1437ھ م 3 جون 2016ء میں شائع ہوئی۔